چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دستور (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

98
ایوان بالا
ایوان بالا

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دستور (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ثانیہ نشتر نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔