چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سماء ٹی وی چینل کے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی

78

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سماء ٹی وی چینل کے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر اس قسم کے حملے قابل افسوس ہیں اور فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے سماء ٹی وی کے سینئر صحافی اطہر متین کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ اور بہتری کیلئے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرسید یوسف رضا گیلانی نے بھی سماء ٹی وی کے سینئر صحافی کی قتل پر اظہار افسوس اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔