چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

64

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک مدبر سیاستدان تھے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی پرویز ملک کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔