چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

119
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعجاز بٹ کی کرکٹ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔