چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے ملاقات

56
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے ملاقات کرتے ہوئے ویزا پالیسی میں نرمی لانے اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین براہ راست ہوائی سفر کی سہولت کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا ۔سینیٹ سیکرٹیریٹ کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری پیغام کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ اقتصادی تعلقات کو مزید موثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کی ہمیشہ حمایت کی ہے جس کا واضح ثبوت مسئلہ کشمیر اور ناگورنو کارا با خ کے مسائل پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی مثالی تعاون دیکھنے میں آیا ہے ۔