چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت

56
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

فوج اور سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال ہیں اور پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ خطے کے امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے سکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیاب کےلیے دعا کی اور شہدا کے ورثاءسے یکجہتی کا اظہار کیا۔