24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین سی ڈی اےسے پنجاب بینک کے صدرکی ملاقات

چیئرمین سی ڈی اےسے پنجاب بینک کے صدرکی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود نے وفد کے ہمراہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور نئے منصوبوں کے آغاز اور شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر پنجاب بینک سے تکنیکی اور مالیاتی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی کارکردگی خصوصا ًاسلام آباد کے شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے سی ڈی اے اقدامات کو سراہا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں