25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کازیر تعمیر جناح سکوائر مری...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کازیر تعمیر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا رات گئے اچانک دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےزیر تعمیر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔ممبر پلاننگ او ر ممبر انوائرنمنٹ بھی ان کےہمراہ تھے۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پرجناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کو 35 یوم میں مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کو 24 گھنٹے تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبہ پر جار ی تعمیراتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرکیا جائے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں شامل ملحقہ پل کو کشادہ کرنے اور دونوں اطراف میں 2 لینز پر اضافے کیلئے کام جاری ہے،منصوبے سے ملحقہ تمام سلپ روڈز کو کشادہ کرنے کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، منصوبے کی ٹائم لائنز کو حاصل کرنے کے لئے 24/7 تعمیراتی کام کو یقینی بنایا جائے، منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

- Advertisement -

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے ساتھ منصوبے کی بیوٹیفکیشن ، سافٹ لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام کا بھی ساتھ آغاز کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور رفتار میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت اور بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گئی۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری تک سیاحوں کو سگنل فری کوریڈور پر سفر کرنے سے آسانی پیدا ہوگی،منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اور سیاحوں کو مری و کشمیر آنے جانے میں آسانی ہوگی،منصوبہ شہر میں ٹریفک کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے،منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588615

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں