28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے...

چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ رات گئے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو اس کی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

دورہ میں چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور کوالٹی کے ساتھ منصوبہ کو مقررہ مدت کے اندر منصوبہ کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ متعلقہ افسران سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹس نے جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ مجموعی طور پر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے،جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی چھت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح سکوائر انڈر پاس پر ہارٹیکلچر اور الیکٹریکل کے کام کا آغاز بھی کیا چکا ہے، منصوبہ کے ڈرینج کے نظام، روڈ ورک کے ساتھ اسفالٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24/7 کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے،تعیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور کوالٹی میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،چیئرمین سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کے وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری و کشمیر تک مسافروں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے اس منصوبہ کی بروقت تکمیل سے اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے،جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کی تکمیل سے اسلام آباد کے مجموعی روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597341

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں