چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری کا اجلاس سے خطاب

121
APP85-24 ISLAMABAD: October 24 - Qamar Zaman Chaudhry, Chairman NAB chairing a meeting to review latest progress on NAB’s Monitoring and Evaluation System (MES) at NAB Headquarter. APP

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے پاک پاکستان کیلئے انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیت، شفافیت اور میرٹ پر قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے پرعزم ہے، نیب کے تمام علاقائی دفاتر متعلقہ قوانین اور مروجہ طریقہ ہائے کار کے مطابق شکایات کی تصدیق، تحقیقات اور تفتیش کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بات نیب کے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن سسٹم (ایم ای ایس) پر تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن کے بارے میں چیئرمین کے مشیر نے نیب میں ایم ای ایس کی کارکردگی سے متعلق پیشرفت اور مستقبل میں اس کی استعداد کار و افادیت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔