26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی کا شاہی تمپ میں واقع...

چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی کا شاہی تمپ میں واقع حاجی نصیر گرلز پرائمری سکول کا دورہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے شاہی تمپ میں واقع حاجی نصیر گرلز پرائمری اسکول کا دورہ کیا اور زیر تعمیر سکول عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آر ٹی ایس ایم کے کوآرڈینیٹر عبدالحلیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین نے سکول میں جاری تعمیراتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو جلد از جلد کام مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور سکولوں کی تعمیر میں غفلت ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو ٹھیکیدار بلاجواز تاخیر کرتے ہیں، انہیں ایسے ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر کسی دیانتدار اور ذمہ دار فرد کے لیے راہ ہموار کرنی چاہیے ۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ذاتی طور پر تعمیراتی عمل کی نگرانی کریں گے اور ٹھیکیدار کو طلب کرکے کام کی فوری بحالی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے موقع پر ہی میونسپل کارپوریشن تربت کے ذریعے سکول کے چند ضروری کام مکمل کرنے کا بھی اعلان کیا، جس پر علاقہ مکینوں اور سکول انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں