چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ سے ملاقات

81
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔جمعہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں احتساب، تفتیش، اور صلاحیتوں میں بہتری کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔