چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف ٹی20 میچ جیتنے پر مبارکباد

50

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف ٹی20 میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اْمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ بھی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھر پور لگن اور محنت سے فتح کو اپنے نام کیا۔ پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف ٹی20 میچ میں شاندار جیت پر مبارکباد دی۔