مظفر آباد ۔20اپریل (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کی ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات، او آئی سی کانفرنس اور اسلام آباد میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس پر گفتگو۔پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے اتوار کو ایلچی برائے کشمیر سے اہم ملاقات کی، جس میں مسئلہ کشمیر پر جاری سفارتی کوششوں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اور آئندہ بین الاقوامی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین رانا قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، اور اس مسئلے کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ایلچی برائے کشمیر نے چیئرمین کو آئندہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جہاں مسئلہ کشمیر کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جائے گا۔
چیئرمین نے دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم بین الاقوامی موقع پر کشمیری عوام کے حقیقی مو قف کی ترجمانی کریں گے۔دونوں رہنماو ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی برادری، پارلیمنٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں، اور کشمیری تارکین وطن کے ساتھ موثر سفارتی روابط کو مزید وسعت دی جائے گی۔ چیئرمین نے ایک ”کشمیر اسٹریٹیجک ایڈووکیسی سیل” کے قیام کی تجویز دی تاکہ پارلیمنٹ کے اندر مو ثر بین الاقوامی رابطہ کاری، بیانیے کی تشکیل، اور بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
عوامی سفارت کاری اور میڈیا حکمت عملی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں کشمیری ثقافت، ادب، نوجوانوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین نون نے ایلچی برائے کشمیر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مجوزہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جس کا مقصد عالمی سطح پر اتحاد پیدا کرنا اور مسئلہ کشمیر کو مو?ثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے ادارہ جاتی تعاون اور سفارتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584703