26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا نذیر جونیئر کے انتقال پر...

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا نذیر جونیئر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق قومی کرکٹر و امپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نذیر جونیئر کی کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں