اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نےعمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مذمتی بیان میں کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے، ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔