لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد ایل سی سی اے کے پویلین کا افتتاح کر دیا ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی سپورٹس شاپ کا بھی افتتاح کیا ۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ ایسوسی ایشن کے اپ گریڈڈ پویلین کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے معیاری کام کو بھی سراہا اور صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے لئے پویلین اور ڈریسنگ رومز میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور پویلین اور ڈریسنگ رومز میں کھلاڑیوں کے لئے معیاری سہولتیں کی فراہمی کی تعریف کی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سپورٹس شاپ تک رسائی آسان بنانے کی ہدایت کی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سپورٹس شاپ کیلئے داخلہ مین روڈ سے رکھا جائے تاکہ لوگ آسانی سے شاپنگ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں پویلین اور ڈریسنگ رومز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔کھلاڑیوں کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم۔ ڈائریکٹرز ہائی پرفارمنس سنٹرز۔ ایچ آر۔ انفراسٹرکچر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔