26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وطن واپسی ،علی الصبح قذافی...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وطن واپسی ،علی الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا ، شاندار انتظامات کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چین کے دورے کے بعد جمعہ کی علی الصبح وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے وطن واپسی پر قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیئے۔

آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے۔ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین و عالمی معیار کا قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں۔شائقین کرکٹ اور کھلاڑی سٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔ورکرز ، ایف ڈبلیو او ،نیسپاک ، کنٹریکٹرز اور پی سی بی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557011

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں