چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ایم پی اے تنزیلہ قمبرانی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

141

کراچی۔ 06 فروری (اے پی پی):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم پی اے تنزیلہ قمبرانی سے ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ سمیت اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعابھی کی