23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںچیئرمین پی پی پی کا وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ حیدرآباد کے...

چیئرمین پی پی پی کا وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 61 کے دیہی علاقوں کا دورہ،سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے گئے گھروں کا معائنہ کیا

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 19 اپریل (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 61 کے مختلف دیہی علاقوں کے دوران کے سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے گئے گھروں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ان کے ہمراہ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، مقامی رہنما، پارٹی کارکنان اور دیگر معززین بھی تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد خواتین میں تقسیم کیں۔

- Advertisement -

دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

عوام نے اپنے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔ جگہ جگہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضا میں "جئے بھٹو” جیسے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584432

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں