29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین ڈیڈک ہری پور نے حالجدال گاﺅں میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول...

چیئرمین ڈیڈک ہری پور نے حالجدال گاﺅں میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 6 مئی (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈک ہری پور اکبر ایوب خان نے یونین کونسل لڈرمنگ کے گائوں حالجدال میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے مڈل سکول کی تعمیر پر 2 کروڑ 50 لاکھ جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر پر 7 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

تقریب میں چیئرمین عبدالرشید تنولی، ملک حنیف، حاجی فرید، تاج محمد کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے علاقہ میں 2 سکولوں کی تعمیر پرصوبائی پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593197

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں