چیئرپرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم خان کا جائزہ اجلاس سے خطاب

117

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) دنیا کے عوا م پڑھنے لکھنے سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم ابھی بھی اپنی 40 فیصد ناخواندہ آبادی کو لکھنا پڑھنا سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بننے کے لئے اب ہمیں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیز تر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن این سی ایچ ڈی اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے اعلیٰ عہدیداران سے کارکردگی جائزہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواندگی میں بہتری کے باوجود ہمیں مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ ملک میں خواندگی کی شرح صرف 60 فیصد ہے اور پانچ کروڑ 70 لاکھ افراد لکھ اور پڑھ نہیں سکتے۔ اس و قت 2 کروڑ 26 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جس میں حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کوششوں سے کمی آئی ہے لیکن ہمیں وِژن 2025ءکے اہداف 90 فیصد شرح خواندگی اور بچوں کا 100 فیصد سکولوں میں داخلے حاصل کرنے ہیں۔