
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) خواتین کے خلاف تشدد کو صرف اسی صورت روکا جاسکتا ہے جب خواتین اپنے اندر چھپی صلاحیتیوں کا ادراک کریں گی اور انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر آواز ابلند کرتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دیںگی۔ خواتین میں کمزوری اور خود اعتمادی کی کمی کی وجہ سے ظالم انہیں اذیت پہنچاتا ہے۔ خواتین کی عزت و اخترام سے ہی ان کے خلاف ذہنی و جسمانی تشدد جیسے منفی رویوں سے چھٹکارے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔