
راولپنڈی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 209ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خوشحال بلوچستان پروگرام سمیت جاری آپریشنز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں پائیدار امن و استحکام کیلئے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔