راولپنڈی۔26جون (اے پی پی):پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیف آف آرمی سٹاف پرونشل لیول ہاکی چیمپئن شپ 29 جون سے شروع ہو گی،
واہ رہبر کلب کی ٹیم راولپنڈی ریجن کی نمائندگی کرے گی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں صوبہ پنجاب سے ریجنل سطح پر جینتے والی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں واہ رہبر کلب راولپنڈی، رانا ظہیر کلب لاہور، آصف باجوہ کلب سیالکوٹ، کے کے کلب فیصل آباد، ینگ ٹائیگرز کلب اوکاڑہ، الہلال کلب وہاڑی، فرینڈز کلب ڈیرہ غازی خان،
ٹائیگر کلب بہاولپور اور علی امر کلب سرگودھا شامل ہیں۔واضع رہے کہ صوبائی سطح کے ایونٹ کے انعقاد کے بعد کوالیفائی کرنے والی چار ٹیمیں چیف آف آرمی سٹاف چیمپئن شپ کے آخری مرحلے کے ایونٹ میں کھیلنے کی اہل ہوں گی۔