چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے

Pakistan Squash Federation

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنلز (کل) ہفتہ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ملائیشیا، مصر اور ہانگ کانگ کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 2 دسمبر کو، سیمی فائنل 3 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

نورنامنٹ میں 32، 32 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔