چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ کا بجوات سیکٹر میں بنیادی مرکز صحت کاہلیاں کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

101
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

سیالکوٹ۔9مئی (اے پی پی): چیف ایگچزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بجوات سیکٹر میں بنیادی مرکز صحت کاہلیاں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا اور لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں ،سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیے، خاص طور پر حاملہ خواتین، بزرگ اور بچوں کو اولین ترجیح دی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔