27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے زخمی لائن مین عدنان کے...

چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے زخمی لائن مین عدنان کے گھر جا کر اسکی عیادت کی

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے سید پور سب ڈویژن کے لائن مین عدنان کے گھر جا کر اس کی عیادت کی جو گزشتہ روز نادہندہ صارفین کے حملے میں دورانِ ڈیوٹی زخمی ہوگئے تھے۔چیف ایگزیکٹو نے عدنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ سٹاف لیسکو کی اصل طاقت ہے اور ان کی حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے عدنان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو اپنے محنتی ملازمین کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں