- Advertisement -
لاہور۔20اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی برادری خاص طور پر لیسکو کے مسیحی ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار ہمیں بے لوث محبت اور اور خدمت کا درس دیتا ہے، حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے برگزیدہ پیغمبروں میں سے ایک ہیں اور ان کی زندگی ہمیں انسانیت، انصاف سچائی اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584725
- Advertisement -