34.2 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکرٹری تبدیل ،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ...

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکرٹری تبدیل ،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ رجسٹرار تعینات

- Advertisement -

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کر کے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا ہے ۔ منگل کے روز قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل نور مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

ادھر ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد یار ولانہ پنجاب جوڈیشل سروس سے گریڈ 22 میں ریٹائر ہوئے ، محمد یار ولانہ کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے ۔ سابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ سردار طاہر صابر کی مدت ملازمت گزشتہ روز مکمل ہوئی تھی ۔ سابق رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا ۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں