لندن ۔ 27 نومبر (اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان، جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نئے ڈیموں کی تعمیر پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ناگزیر ہے، پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں ملک میں مزید ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے، پانی کے بحران کو حل کرنے اور ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈز کے نامناسب استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔