چیف جسٹس کو 2 خطوط لکھے ہیں جن میں ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے،شہباز شریف

128

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو 2 خطوط لکھے ہیں جن میں ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان افسوس ناک واقعات کو جھوٹے الزامات لگانے، انتشار پھیلانے اور اداروں کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں سچائی کا تعین ہونے دیا جائے ۔