چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کا اضافی چارچ دے دیا گیا

129
اسلام آباد کی زمین کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کا اضافی چارچ دے دیا گیا ہے ۔

جمعرات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ڈی جی سول ڈیفنس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لئے انہیں بطور ڈی جی سول ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے ۔