راولپنڈی۔25فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا اور امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کا اہم میچ راولپنڈی میں مسلسل بارش اور گرائونڈ میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے نہ ہو سکا۔
میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے ایک، ایک کامیابی حاصل کی ہے ۔ جنوبی افریقہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اسی گروپ میں شامل انگلینڈ اور افغانستان نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ (کل) بروز بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566088