بیجنگ۔21اگست (اے پی پی):چین کے صوبہ سیچوان میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث 7 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔
شنہوا نے مقامی ہنگامی انتظامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے لیشان شہر کے ضلع ووٹونگکیاو میں واقع کوئلے کی کان میں اس وقت پیش آیا جب کان میں ایئر شافٹ سیلنگ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران حادثے میں 8مزدور پھنس گئے۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران7 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔لاپتہ شخص کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ ■