بیجنگ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں امریکی ہاورڈ یونیورسٹی کے سربراہ لارنس بیکو سے ملاقات کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ چین تعلیم کے شعبے میں بین الاقومی تعاون کی حمایت کرتا ہے اور امید ہے کہ چین اور امریکا کے مابین ثقافتی تبادلوں سے مزید مثبت ثمرات حاصل ہوںگے۔لارنس بیکو نے ہاورڈ یونیورسٹی کا سربراہ بننے کے بعد پہلے غیرملکی دورے کے لیے چین کا انتخاب کیا ہے۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ تعلیمی تبادلہ و تعاون چین امریکہ دوستی کی عوامی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین کی تیزرفتار ترقی کا ایک باعث چین میں تعلیمی معیار کی بہتری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تعلیمی شعبے میں کھلے پن کو مزید وسعت دے گا اور ہاورڈ سمیت دیگر اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ مزید تعاون و تبادلے کرنے کا خواہاں ہے۔