چینی صدر کا سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور

65
چین نے روس کے لئے برکس کی سربراہی کی حمایت کر دی

بیجنگ۔29مئی (اے پی پی):چین کی اکیڈمی آف سائنسز، چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے اراکین اعلی کی کانفرنس اور چینی سائنٹفک ایسوسی ایشن کی دسویں قومی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔کانفرنس سے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کا اسٹریٹیجک ستون بنایا جانا چاہیے۔

نئے ترقیاتی مرحلے میں نئے ترقیاتی تصور ات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے وقت عالمی سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید خطوط کے پیش نظر رکھتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جدیدنظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے لحاظ سے طاقتور ملک کی تعمیر تیز بنائی جائے گی تاکہ اعلی معیار کی سائنس و ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل ہو۔