- Advertisement -
بیجنگ ۔7فروری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کےنمائندہ خصوصی ژانگ گو چنگ مصنوعی ذہانت کے ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے 9 سے 12 فروری تک فرانس کا دورہ کریں گے۔
شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ فرانس کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندہ ژانگ گو چنگ مصنوعی ذہانت کے ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے 9 سے 12 فروری تک فرانس کا دورہ کریں گے۔ژانگ گو چنگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557009
- Advertisement -