بیجنگ ۔4مارچ (اے پی پی):چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال شروع ہوگیا ۔منگل کو چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جو چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر "سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے نمائندے ریاست کی بڑی پالیسیوں پر جمہوری مشاورت کرتے ہیں۔
سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی ایک قومی تنظیم ہے جو سی پی پی سی سی نظام پر عمل کرتی ہے ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، تمام جمہوری جماعتوں ، پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات ، عوامی تنظیموں ، اقلیتی قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں ، تائیوان ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ہم وطنوں ، اور بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر مدعو افراد پر مشتمل ہے۔
اس کے اہم فرائض میں سیاسی مشاورت، جمہوری نگرانی اور ریاستی امور میں شرکت اور تبادلہ خیال شامل ہیں ۔سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی میعاد پانچ سال ہے، اور سالانہ ایک کل رکنی اجلاس منعقد کیا جاتا ہے.
موجودہ سالانہ اجلاس کے دوران شرکاء ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنا، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے جیسے اہم معاملات پر توجہ مرکوز کریں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568640