چینی قوم کو عظیم نشاط ثانیہ کے لئے انتھک جدو جہد کرنا ہوگی، چینی صدر

155
چینی طرز کی جدیدیت کے نئے سفر کا مستقبل روشن ہے،چینی صدر

بیجنگ ۔1مارچ (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول کے قیام کی نوےویں سالگرہ اور دو ہزار تیئس کے موسم بہار کی سمسٹر کی افتتاحی تقریب یکم مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی اسکول کا بنیادی مقصد پارٹی کے لئے باصلاحیت افراد کی تیاری اور تجاویز کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سطحوں کے پارٹی اسکولوں کو اس عزم کو پختہ کرتے ہوئے ایک سوشلسٹ جدید ملک کی تعمیر اور چینی قوم کو عظیم نشاط ثانیہ کی تکمیل کے لئے انتھک جدو جہد کرنا ہوگی۔شی جن پنگ نے کہا کہ پارٹی کے لئے باصلاحیت افراد کی تیاری اور فراہمی پارٹی اسکول کی خصوصی اہمیت ہے۔

پارٹی اسکولوں کو پارٹی کے کارکنوں کے تعلیمی مقام کے طور پر قوم کی نشاط ثانیہ کے لئے قابل اعتماد باصلاحیت افراد تیارکرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پارٹی کے اعلی سطح کے کارکنوں کو اپنے اپنے شعبوں میں ماہر بنا نا چاہیئے۔

پارٹی اسکولوں کو پارٹی اور ملک کی اہم حکمت عملی کے تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عملی تربیت پر زور دینا ہوگا تاکہ اعلی سطح کے کارکنوں کا ملک کو بہتر انداز میں ترقی دینے ، عوام کو بہتر خدمات سرانجام دینے اور خطرات پر قابو پانے کا معیار بہتر ہو سکے۔