چینی وزیر اعظم برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے کئے 5 جولائی سے برازیل کا دورہ کریں گے،9 جولائی کو مصر جائیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

70

بیجنگ ۔2جولائی (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے 5 جولائی سے برازیل کا 4 روزہ دورہ کریں گے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ 5 سے 8 جولائی تک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بعدازاں چینی وزیر اعظم لی کیانگ اپنے مصر کے ہم منصب مصطفی کمال مدبولی کی دعوت پر 9 سے 10 جولائی تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔