ما سکو ۔10مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سویڈن عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین یورپی ممالک میں سے ایک ہے۔
گزشتہ 75 برس کے دوران چین اور سویڈن کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے میدان میں تعاون مسلسل بڑھتا رہا ہے اور مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چین اور سویڈن کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہو ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد ، عملی تعاون اور افرادی روابط کو بڑھانے، کثیرالجہتی نظام اور آزاد تجارت کی حمایت کرنے کے لیے بادشاہ کارل کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595171