چین اپنے خلائی سٹیشن تیان گانگ سےچینی طلبہ کے لئے چوتھا لیکچر جمعرات کی سہ پہر لائیو سٹریم کرے گا

چین اپنے خلائی سٹیشن تیان گانگ سےچینی طلبہ کے لئے چوتھا لیکچر جمعرات کی سہ پہر لائیو سٹریم کرے گا

بیجنگ۔18ستمبر (اے پی پی):چین اپنے خلائی سٹیشن تیان گانگ سےچینی طلبہ کے لئے چوتھا لیکچر جمعرات کی سہ پہر تین بج کر 45 منٹ پر لائیو سٹریم کرے گا۔ چائنا مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق لیکچر شینزو 16 کے خلاباز جِنگ ہائی پینگ ، ژو یانگ ژو اور گوئی ہائی کائو دیں گے۔

سی ایم ایس اے کے مطابق یہ لیکچر تیان گانگ کلاس سیریز کا چوتھا لیکچر ہوگا جو چین کے خلائی سٹیشن پر تعینات عملے اور زمین پر نوجوانوں کے درمیان تعامل کے طور پر بھی منعقد کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق چینی خلاباز اپنے لیکچر کے دوران طلبہ کو کائنات کے اسرار کو دریافت کرنے اور زمین اور خلا میں تجربات کے درمیان فرق کی نشاندہی کرنے کے لیے بیک وقت تجربات کرنے کی دعوت دیں گے۔