چین سے امریکا کی جاسوسی ہی کی توقع رکھی جا سکتی ہے، جو بائیڈن

163
80 ہزار امریکی فوجی نیٹو کا حصہ، یورپ میں موجود ہیں، صدر جو بائیڈن

واشنگٹن ۔7فروری (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ چین سے امریکا کی جاسوسی ہی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم چین کو واضح کرچکے ہیں کہ ہم کیا کچھ کرسکتے ہیں اور ہم چین سے امریکا کی جاسوسی کی توقع رکھ چکے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ چین امریکاکی پوزیشن سے باخوبی واقف ہے اور ہم نے صرف چین پر دو ٹوک شکل میں یہ واضح کیا ہے کہ ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں،ہم وہی کررہے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں، غبارے کو اس وجہ سے نہیں گِرایا گیا کہ رائے عامہ کو پتا چل گیا تھا بلکہ غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی میں نے موزوں وقت پر اور جلد از جلد اسے گرانے کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ چین پر اعتماد کا مسئلہ نہیں ہے۔

مسئلہ یہ فیصلہ کرنے کاہے کہ ہم کن شعبوں میں چین کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اور کن شعبوں میں ہمیں اس سے اختلاف ہے۔ امریکا کی فضا ئوں میں ایک اور چینی "جاسوس غبارے” کے بارے میں بات کرتے ہوئےامریکی صدرنے کہاکہ امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون علاقے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔