چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار

220

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):سینیٹ میں قائد ایوان،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے۔میڈیا کے بعض حلقوں میں اس حولے سے چیزیں گمراہ کن ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالاکے اجلا س میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیلی رائٹرز اور بعض ذرائع ابلاغ میں چین سے پاکستان کے قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے وہ گمراہ کن ہے۔ چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے۔