26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک ارب 70 لاکھ سے...

چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک ارب 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

- Advertisement -

بیجنگ ۔28اگست (اے پی پی): چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھ کر ایک ارب 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد جون 2023 تک ایک ارب 70 لاکھ 90 ہزار ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں ایک کروڑ10لاکھ90ہزار زیادہ ہے۔

چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ملکی آبادی کے 76.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں جون 2023 تک انسٹنٹ میسجنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب40لاکھ 70 ہزار، انٹرنیٹ وڈیو صارفین کی تعداد ایک ارب40لاکھ 40 ہزار اور شارٹ وڈیو صارفین کی تعداد ایک ارب20لاکھ 60 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383463

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں