چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی

112

بیجنگ ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف جمعرات کو سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی ”دی رائیٹ ٹو ڈویلپمنٹ، چائناز فلاسفی، پریکٹس اینڈ کنٹری بیوشنِِ“ کے عنوان سے جاری ہونے والے وائیٹ پیپر میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں سال 2015ءکے اختتام تک فون صارفین کی تعداد ایک ارب 54 کروڑ پہنچ گئی جن میں سے ایک ارب 30 کروڑ موبائل فون صارفین اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد68 کروڑ 80 لاکھ تھی۔