چین نے 31 جنوری تک پاکستان کو کوڈ۔ 19 ویکسین کی 5  لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

62
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد۔29جنوری  (اے پی پی):پارلیمانی سکریٹری ،برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے کیونکہ چین نے 31 جنوری تک پاکستان کو کوڈ۔ 19 ویکسین کی 500،000 خوراکیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویکسینیشن فرنٹ لائن ورکرز کی کی جائے گی اور اس کے لئے3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن کارکنوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہنگامی استعمال کے لئے پاکستان میں سینوفرم ویکسین کی منظوری دے دی ہے اور چین سے اس کی جلد دستیابی کی امید ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویکسین کینز بیو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی چین تیار کررہی ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ چینی ویکسین کامیابی کے ساتھ 3 مرحلے کی آزمائشوں سے گذر رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ، یہ پاکستان کے لئے "اعزاز کی بات ہے کہ” ویکسین کے "سب سے بڑے اور نسبتا مشکل” مرحلے 3 کے مطالعے میں حصہ لینے والے چند ممالک میں شامل ہوا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ کووڈ ۔19 کا پہلا مرحلہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے وقف کیا گیا تھا جو اس چیلنج کا حصہ تھے۔ دوسرے مرحلے میں بزرگ شہریوں جن کی عمر 65 اور اس سے زیادہ ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں عام لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دی جائے گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کووڈ – 19 ویکسین تیار کرنے والی تین بین الاقوامی فرموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نکورونا وائرس کے خلاف ایک ‘محفوظ اور موثر’ ویکسین جلد ہی پاکستان کو مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ماہر پینل چینی ویکسین بنانے والوں کے اعداد و شمار کو بھی دیکھ رہا ہے جن میں سینوفرم ، کینسوینو بھی شامل ہیں جن کے کلینیکل ٹرائل چل رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ صحت سے متعلق کارکنوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ اپنا فرض زیادہ موثر انداز میں نبھا سکیں۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ملک میں کووڈ 19۔ کی صورتحال مستحکم ہوچکی ہے اور متاثرہ کیسز میں کمی آرہی ہے