اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ گوادر سے کوئٹہ تک رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا سی پیک منصوبے کے تحت 2018ءتک 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جائے گی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے نو ہزار جوانوں اور پیر املٹری فورسز کے 6ہزار اہلکاروں پر مشتمل سٹرانگ فورس قائم کی جائے گی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو میں چیئرمین سنیٹر سید مشاہد حسین کی سربراہی میں ہوا۔کمیٹی کے اجلاس میںوزارت دفاع اور وزارتِ داخلہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج کے نو ہزار جوانوں اور پیر املٹری فورسز کے 6ہزار اہلکاروں پر مشتمل سٹرانگ فورس قائم کی جائے گی پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے۔ منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ گوادر سے کوئٹہ تک رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔