Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومقومی خبریںچین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا دسواں اجلاس شروع

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا دسواں اجلاس شروع

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا دسواں اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کو شروع ہوگیا ہے۔

چین کے وائس چیئرمین این ڈی آر سی ننگ جزہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صدارت کر رہے ہیں۔وفاقی وزراء ، وزرائے اعلیٰ ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ، پاکستان میں چین کے سفیر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور بھی سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

چین میں این ڈی آر سی کے وائس چیئرمین اور دیگر متعلقہ حکام بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں